D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

..... - General

Topic: .....

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خوبصورت لڑکا آئے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : كانهم لو لو تكنون گویا کہ وہ ستھرے آدمی ہیں۔ اور اگر بڑا مروارید دیکھے کہ حد سے بڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس ۔ مردارید بیچا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور قرآن بھلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید منہ میں ڈالا ہے اور نگل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت عطا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید نامعلوم جگہ پر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ ناقدر جگہ پر کام کرے گا جو قدر نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کی لڑی اس کے ہاتھ میں بندھی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی آئے گی۔