میں ہو گا۔ - General
Topic: میں ہو گا۔
.. ہے۔ اگر دیکھے کہ سبز سانپ اس کا مطیع ہوا ہے۔ حضرت خلف اصفحانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آستین سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بستر پر سانپ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مریگی۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے گریبان یا اس کے منہ سے نکل کر زمین میں گھسا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور خار مار خواب میں ضعیف اور کمزور دشمن ہے۔