مار (سانپ) - حضرت ابن سیرین
Topic: مار (سانپ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بدخواہ اور پوشیدہ دشمن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر جنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس پر ہے کہ دشمن غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر پر فتح نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے ؟ سے نقصان پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کے مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور خیر اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا۔ اور اگر دونوں ٹکڑے اٹھا لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے در پیش عجیب کام ہو گا۔ کہ اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ تندی اور تیزی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر مرا ہوا سانپ دیکھے۔ دلیل ہے کہ حق تعالی اس سے شر اور آفت کو دور کریگا اور اس کو تکلیف نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس سے بھاگا ہے اور اس کو پکڑ نہیں سکا ہے تو دشمن کے ضعف پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سبز سانپ ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن دیندار اور با امانت ہو گا۔ اور اگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ کو دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے۔ اور اگر سانپ زرد ہے تو بیمار دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ دیکھے تو معاشر اور عیش پسند دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں۔ دلیل ہے کہ اسکا دشمن قوی اور دلاور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے سانپ اس کے سامنے جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے خویش دشمن ہوں گے۔ لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپوں کے جسم پر سر اور بہت سے دانت ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن کینہ پرور اور بد خصلت ہو گا۔