D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

رکھے - حضرت جعفر صادق

Topic: رکھے

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیغمبروں کی زیارت دس وجہ پر ہے : (1) رحمت (۲) نعمت (۳) عزت (۴) بزرگی (۵) دولت (۶) ظفر (۷) سعادت (۸) جمعیت (۹) قوت (۱۰) دونوں جہان کی خیر اور موضع کے لوگوں کی بہتری کہ جس جگہ یہ خواب دیکھا گیا ہے۔ خلفائے راشدین کو خواب میں دیکھنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اول خلیفہ حضرت امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہیں۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خلیفہ اول ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھے تو یہ دلیل خوشی اور کرامت کی ہے۔