رکھے - حضرت ابن سیرین
Topic: رکھے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آنحضرت صلی اللہ سلم کو دیکھے تو نیک لوگ دیکھتے ہیں اور آپ ان کو ان چیزوں کی بشارت دیتے ؟ دیتے ہیں جو ان کو پہنچیں گی اور برے آدمیوں کو گناہ کرنے سے بچاتے ہیں تاکہ عذاب سے نجات پائیں۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم مومنوں کے لیے بشیر اور کافروں کے لئے نذیر ہیں۔ اگر آپ کو کوئی خواب یا و کوئی خواب میں غضب ناک دیکھے تو یہ دلیل اچھی نہیں ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جنازہ خواب میں دیکھے تو اس ملک میں رنج اور مصیبت بہت آئے گی اور اگر جنازے کے پیچھے آپ کو جاتے دیکھا تو یہ خواہش اور بدعت کی دلیل ہے اور اگر آپ کو دیکھ کر صرف زیارت کی تو یہ مال اور نعمت اور ولایت پانے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پر افسوس کرتے ہیں تو یہ اس کے کافر ہونے کی دلیل ہے۔ جیسا کہ حق تعالی نے ارشاد فرمایا ہے : قُلْ أَ بِاللَّهِ وَ آيَاتِهِ وَ رَسُولِهِ كُنتُمْ تَسْتَهْزِرُونَ لَا تَعْذِرُ وَالْدَ كُفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ (کہ دو کیا الله اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول پر تمسخر کرتے ہو۔ عذر نہ کرو۔ تم نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا ہے۔)