حضرت ایوب علیہ السلام - General
Topic: حضرت ایوب علیہ السلام
اگر کوئی شخص حضرت ایوب علیہ السلام کو خواب میں دیکھے تو نا امیدی امید سے بدل جائے اور توفیق طاعت و خیرات ہو۔ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اگر کوئی شخص حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کو خواب میں دیکھے تو سب غموں سے راحت پائے۔ قرض سے سرخرو ہو جائے۔ قیدی ہو تو نجات پائے۔ دہشت ہو تو امن پائے۔ قحط و تنگی دور ہو۔ بعض کہتے ہیں که اگر مالدار ہو تو درویش ہو جائے گا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے جس نے مجھے خواب میں دیکھا ہے اس نے درست دیکھا ہے : مَنْ رَانِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَلُ ہی ( جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔ کیونکہ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا ہے) اور جو کوئی مجھے خواب میں دیکھے گا، غم و اندوہ نہ دیکھے گا۔ تعجب نہ کرو میری زیارت کی تاویل زیادہ تر سعادت آخرت ہے۔ اگر آپ کو خواب میں ترش رو دیکھا جائے تو یہ سستی دین اور اس ملک میں بدعت کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے اور اگر آپ کو ایسی جگہ دیکھے کہ لوگ پکارتے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اجڑا ہوا ملک پھر آباد ہو جائے گا اور اگر آپ کو کچھ کھاتے ہوئے دیکھے تو صدقہ اور زکوۃ دینے کی دلیل ہے اور اگر آپ کو ایسی جگہ دیکھے جہاں کسی طرح کی بلا اور محنت نہیں ہے تو اس موضع میں اور زیادہ نعمت ہو گی۔ خاص کر اگر مسجد میں دیکھے اور اگر آپ کو غمناک یا بیمار دیکھے تو یہ اس شخص کے دین کی کمزوری کی دلیل ہے۔