D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

أولو العزم - حضرت جعفر صادق

Topic: أولو العزم

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ فرشتہ اس کو کسی کام کی بشارت دیتا ہے تو یہ دلیل ہے کہ کوئی بزرگ آدمی اس کو کسی کام پر لگائے گا اور اگر دیکھے کہ فرشتہ اس کو عطا دیتا ہے تو وہ شخص عطا اور بزرگی پائے گا اور اگر فرشتہ کروبی کو استقبال کرتا دیکھے گا تو دونوں جہان کی دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ فرشتے اس کی زیارت کو آئے ہیں اور شمع اور چراغ ان کے پاس ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں دانا اور عالم فرزند آئے گا اور اگر دیکھے کہ فرشتے اس کو سفید یا سبز کپڑے دیتے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ خود مرے گا یا اس کے عزیزوں میں سے کوئی مرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی طرف خوشی سے دیکھتے ہیں تو اس کا انجام بخیر ہو گا اور اگر خواب میں فرشتہ جامع قرآن دے یا خط لکھا ہوا دے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس پر حکومت کرے گا اور اس پر غالب آ جائے گا۔ پیغمبران علیہم السّلام کی زیارت کے بیان میں