کراما" کاتبین کا دیکھنا - حضرت ابن سیرین
Topic: کراما" کاتبین کا دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص ان کو خواب میں دیکھے۔ اگر نیک ہے تو دونوں جہان میں خیر اور صلاح پائے گا اور اگر مفلس ہے تو غم اور اندوہ اٹھائے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ وہ تمہارے فعلوں کو جانتے ہیں)۔ اگر ان فرشتوں کو آپس میں لڑتے دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ یہ شخص گنہگار اور نا فرمان ہے اور عذاب خدا کا مستحق ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے : انا مُبَشِّرُكَ بِغُلام اسمۂ یعنی (ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام بھیے ہے) اور اگر فرشتوں کو دیکھے کہ کسی چیز کے لینے کے منتظر ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور نعمت میں زوال آئے گا اور اگر فرشتوں کو کسی جگہ کھڑا دیکھے تو وہاں امن ہو گا اور اگر لڑائی میں دیکھے تو دشمن پر کامیاب ہو گا اور اگر رکوع و سجود میں دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ اس کے دنیا اور دین کے احکام احوال مستقیم پر ہیں اور اگر فرشتوں کو عورتوں کی شکل میں دیکھے تو یہ دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا خدا تعالے پر جھوٹ لگاتا ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : أَفَاصْلَكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَيِّينَ وَاتَّخَذَ مِنَ الْمَلَئِكَتِهِ إِنَاثًا إِنْ كُنتُمْ لَتَقُولُونَ قَوْلاً عَظِيمًا: (کیا خدا تعالیٰ نے تمہیں بیٹے دیئے اور خود بیٹیاں لیں، تم ایک بہت بڑی بات کہتے ہو)۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ پر رکھتا ہے اور فرشتوں کے ساتھ اڑتا ہے تو اس کی موت قریب ہے اور دنیا سے توبہ کر کے مرے گا اور اگر دور سے فرشتوں کو دیکھے اور ان کے قریب نہیں جا سکتا ہے تو اس پر مصیبت پڑنے کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : يَرَوْنَ الْمَلئِكَتَهُ لَا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ (فرشتوں کو دیکھیں گے، اس دن گنہگاروں کے لئے خوشی نہیں ہے) اور اگر دیکھے کہ فرشتے اس کو اپنی اطاعت کا امر فرماتے ہیں۔ اگر نیک ہے تو شادی اور خوشی دیکھے گا اور اگر برا ہے تو رنج و غم دیکھے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : اقْرَاء كِتَابَكَ كَفَى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبا اپنی کتاب پڑھ۔ آج کے دن تیرا نفس ہی تجھ پر حساب لینے کے لئے کافی ہے۔) اور اگر خواب میں دیکھے کہ فرشتے اس کو عزت کے ساتھ سلام کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور انجام بخیر ہو گا اور اگر ان کو ایک جگہ اترے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ غم اور اندوہ سے نجات پائیں گے۔ کیونکہ فرشتے ہمیشہ پیغمبروں کی مدد کے لئے آئے ہیں۔