D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حضرت اسرافیل علیہ السلام - حضرت ابن سیرین

Topic: حضرت اسرافیل علیہ السلام

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ دیکھے تو یہ قوت قوت اور بزرگی اور جے اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص حضرت اسرافیل علیہ السلام کو ان کی اور جاہ و جلال اور علم و دانش کی دلیل ہے اور جس ملک میں دیکھے اس کی آبادی اور امن کی دلیل ہے۔ اور نرسنگا پھونکتے دیکھے تو یہ بلا اور فتنے کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِلَى مَنْ فِي السَّمَواتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ (نرسنگا پھونکا جائے گا اور جو شخص آسمانوں اور زمین میں ہے، بچھڑ جائے گا) اور اگر دیکھا کہ آپ کے ہاتھ میں نرسنگا ہے اور پھونکتے نہیں ہیں۔ دلیل ہے کہ شہر میں بلا اور فتنہ اور نہایت خوف پڑے گا اور اگر دیکھے کہ اسرائیل علیہ السلام اس کے گھر میں آئے اور سوتا ہوا جاگ پڑا ہے، دلیل ہے کہ اس شہر کا بادشاہ اس پر خفا ہو گا۔ حضرت کہانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اسرافیل علیہ السلام کو کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اندوہ گین صور پھونکتے ہیں اور اس نے بطور برکت صورت کی آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں مرگ کے پڑے گی اور ظالم لوگ ہلاک ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اسرافیل علیہ السلام تازہ روی اور خوشی کے ساتھ اس کی طرف دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے امن اور خیر پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اسرائیل علیہ السلام نے چٹھی پر مہر لگا دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ اسرائیل علیہ السلام نے اس پر آوازہ کیا اور غائب ہو گئے دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے نقصان پہنچے گا۔