D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چودہویں فصل - حضرت دانیال

Topic: چودہویں فصل

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ، اگر کوئی سائل خواب پوچھے۔ اگر اس کا نام یا اس کے باپ کا نام پیغمبروں کے ناموں سے ہو تو جذر اور فال کے طریقے سے اس کی خیر اور بشارت اور خوشی پر دلیل حاصل کرے اور اگر اس کا نام بد ہے تو اس کے شر اور فساد پر دلیل حاصل کرے۔ اتوار کے دن خواب نیک ہوتا ہے۔ آفتاب سے تعلق رکھتا ہے۔ پیر کے دن کا خواب بھی نیک ہے۔ ماہتاب سے تعلق رکھتا ہے۔ منگل کے دن کا خواب مریخ سے تعلق رکھتا ہے، اس کو نہ پوچھنا چاہیے ۔ بدھ کے دن کا خواب عطارد سے تعلق رکھتا ہے۔ جس دن قوم ہود علیہ السلام اور اصحاب الرس ہلاک ہوئے تھے، یہ بھی نہ پوچھنا چاہیے۔ جمعرات کا دن مشتری کا ہے۔ اول روز کا خواب سعادت اور خوشی کی دلیل ہے اور جمعہ کا روز اول زہرہ کا ہے۔ خوشی اور نشاط اور عیش اور جمعیت خاطر کی دلیل ہے۔ حضرت مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب کے بارے میں تعبیر کرنے والے کے لئے بہت سا تجربہ ہونا چاہیے جیسے طبیب کو بیمار اور اس کے علاج کا تجربہ ہونا چاہیے۔