D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گیارہویں فصل - حضرت ابن سیرین

Topic: گیارہویں فصل

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب وقت کے لحاظ سے بدلتا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں رات کو دیکھے کہ پل یا رستے پر بیٹھا ہے۔ اس کو اس کے کام میں تھوڑا نفع ہو گا اور اگر یہی خواب دن کو دیکھے تو وہ اپنی عورت کو طلاق دے گا۔ اگر رات کو خواب میں دیکھا ہے کہ مرغ نے کتے کو پکڑا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو کسی نادان سے واسطہ پڑے گا اور اگر یہی خواب دن کو دیکھے گا تو بیمار ہو گا۔