نویں فصل - حضرت جعفر صادق
Topic: نویں فصل
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب دیکھ کر بھول جائے اور تعبیر بیان کرنے والا خواب کو جاننا چاہے تو اس کا طریقہ ہے کہ صاحب خواب کا نام پوچھے اور اس کے نام کے حروف شمار کرے اور ابجد کے حساب پر ان میں سے ۹-۹ کو منفی کرے اور دیکھے کہ کتنے باقی رہے ہیں۔ اگر و باقی رہیں تو یہ خواب کے فساد کی دلیل ہے کہ اس نے برا خواب دیکھا ہے۔ حق تعالی کا ارشاد ہے : وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَتُهُ رَهْطٍ يُفْسِلُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ( شہر میں نو گروہ تھے جو فساد کرتے تھے اور اصلاح نہ کرتے تھے)۔ اگر آٹھ باقی رہیں تو صاحب خواب سفر کرے گا یا اس کا نکاح ہو گا۔ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے : ثَمَانِی حِجَجٍ فَإِنْ اتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ (آٹھ سال ہیں۔ اگر تم دس پورے کرو تو یہ تمہاری مرضی ہے)۔ اگر سات باقی رہیں تو صاحب خواب درندوں یا کتوں کو دیکھے گا۔ حق تعالی کا فرمان ہے : وَيَقُولُونَ سَبْعَتَهُ وَنَا مِنْهُمْ کلبھم (اور کہتے ہیں کہ سات اور آٹھواں ان کا کتا ہے۔) کار اگر چھ باقی رہیں اور صاحب خواب نیک شخص ہے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس نے خواب میں فرشتوں اور اہل اصلاح کو دیکھا ہے۔ اس کی تاویل یہ ہے کہ اس کے سب اشغال نیک ہوں گے اور اگر صاحب خواب مفسد ہے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس نے خواب میں شیاطین ! اور اہل فساد کو دیکھا ہے۔ اس کی تاویل اس شخص کی تباہی ہے۔