D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آٹھویں فصل - حضرت دانیال

Topic: آٹھویں فصل

حضرت دانیال علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ خواب کی تعبیر بیان کرنے والے کے لئے علم جفر اور فال کا جاننا جو استادان قدیم سے منقول ہے نہایت ضروری ہے۔ اگر کوئی خواب کی تعبیر پوچھے تو تعبیر بیان کرنے والا سائل کا نام پوچھے۔ اگر اس کا نام اچھا ہے۔ جیسے محمد احمد حسین فضل - سہیل بشیر - حبیب محبوب وغیرہ۔ تو ایسے ناموں کی دلالت صاحب خواب کے لئے بہتری اور خوشی کی ہوتی ہے اور اگر نام اچھا نہیں ہے تو دلیل غم اور برائی کی ہوتی ہے۔ جب سائل خواب کی تعبیر دریافت کرے اور تعبیر بیان کرنے والے کے سامنے اس وقت گھوڑا یا استریا گدھا ہے تو اس کا خواب نیک اور پسندیدہ ہو گا اور صاحب خواب سفر کرے گا۔ خاص کر اگر سامنے گھوڑا یا استر گزریں اور لگام کے ساتھ موجود ہے۔ حق تعالی کا ارشاد ہے : وَالخَيْلَ وَالبَغَالَ وَالْحَمِيرا لِتَرْكَبُوهَا و زینت (ترجمہ) گھوڑے اور خچر اور گدھے تمہاری سواری اور زینت کے لیے ہیں۔ اگر سائل کے تعبیر دریافت کرتے وقت کوا تین بار بولے۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور اگر کوا دو بار بولے تو