ساتویں فصل - حضرت کرمانی
Topic: ساتویں فصل
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کا خواب کافروں کے خواب سے زیادہ سچا ہوتا ہے اور دانا کا خواب نادان کے خواب سے اور صالح آدمی کا خواب فاسق کے خواب سے بہتر ہوتا ہے۔ حق تعالی نے ارشاد فرمایا ہے : أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّمَاتِ أَنْ تَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُو الصَّلِحَاتِ سَوَاءَ مَحْيَاهُمْ وَ مَمَا تَهُمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ (ترجمہ) کیا ان لوگوں کا خیال ہے کہ جنہوں نے گناہ کیا ہے کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کر دیں گے کہ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ہیں، جن کی زندگی اور موت برابر ہے برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں اور بوڑھے لوگوں کا خواب بچوں کے خواب سے زیادہ سچا ہوتا ہے اور آزاد عورت کا خواب باندی کے خواب سے بہتر ہوتا ہے۔ تعبیر بیان کرنے والے کو ہر ایک شخص کے خواب میں نیک مراتب کا خیال رکھنا چاہیے اور جب صاحب خواب سے سوال کرے اور پراگندہ الفاظ سنے تو سب کو عقل کے قیاس سے درست کرے۔ الفاظ کی تقدیم اور تاخیر کو درست کرے اور پھر تعبیر بیان کرے اور قوی تر الفاظ کو اصول تعبیر میں نگاہ کرے۔ اگر میزان کلام کو میں نگاہ رکھے تو پھر غلطی نہ ہوگی اور جو کچھ بیان کرے راست بیان کرے۔ کیونکہ متقدمین اہل علم اسی طرح قیاس کرتے تھے اور تعبیر راست اور درست آتی تھی۔