چوتھی فصل - حضرت جعفر صادق
Topic: چوتھی فصل
جب اس اصول پر غور کیا جائے گا تو تعبیر بیان کرنے والے کو کوئی مشکل پیش نہ آئے گی۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ گاہے خواب دیکھنے والے کو رنج اور آفت نظر آتی ہے۔ لیکن تاویل اس کے خلاف ہوتی ہے۔ جیسا کہ غم اور خوف کی تاویل شادی اور خوشی ہے۔ حق تعالی ارشاد فرماتا ہے : وَلَيُبْلِلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ لَمَنَّا (ترجمہ) ہم ان کے خوف کو ضرور امن کے ساتھ بدل دیں گے۔" اور بادشاہ اور دشمن کے خوف سے بھاگنا اور جو اس کے مشابہ ہے اس امر کی دلیل ہے کہ خواب والا خدا تعالی کی پناہ اور امان میں رہے گا۔ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے- لَفَتَرُوا إِلَى الله انى لكُم مِنْهُ نَقير من (ترجمہ) اللہ تعالیٰ کی طرف بھاگو۔ میں تم کو اس سے کھلم کھلا ڈراتا ہوں۔ ان تاویلوں کی مشکلات بہت ہیں۔ ہم ان سب کو انشاء ان کے محل پر بیان کریں گے۔