D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چوتھی فصل - حضرت کرمانی

Topic: چوتھی فصل

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنی خواب کو علامت اور دلیل کے ساتھ اچھی طرح جاننا چاہتا ہے ، حتی المقدور طہارت کے ساتھ دائیں پہلو پر سو جائے۔ خدا تعالے کو یاد کرے اور بہت کھانا نہ کھائے۔ کیونکہ بسیار خور خدا تعالے کو یاد نہیں کرتا ہے۔ اس کا معدہ پر رہتا ہے اور کھانے کے بخارات دماغ کو پہنچتے ہیں اور طبیعت ان سے متحمل ہو جاتی ہے۔ اس لئے بہت سے مختلف اور پریشان خواب دیکھتا ہے اور بہت تھوڑا کھانا بھی نہ کھائے۔ کیونکہ خالی معدہ بھی سو کر پریشان خواب دیکھے گا۔ کیونکہ طبیعت غذا نہ پانے سے مست اور ضعیف ہو جائے گی اور نیند نہ آئے گی۔ اگر نیند آئے گی بھی تو پریشان خواب دیکھے گا اور نیند کے وقت نہ بہت بھوکے اور نہ بہت سیر ہی ہوتا چاہئے۔ تاکہ جو خواب دیکھے راست اور درست رہے اور خواب کو بھلانا بھی نہیں چاہئے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا کہ یا رسول اللہ ! کل میں نے ایک ایسا خواب دیکھا اور ایک پریشان خواب بیان کرنے لگا۔ آنحضرت نے فرمایا کہ تو نے کیا کھایا تھا؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے بہت سے پختہ کھجور کھائے تھے۔ آپ نے جواب دیا کہ اس خواب کی تعبیر درست نہیں آئے گی۔ اسی لئے تعبیر بیان کرنے والے ان بہت سے خوابوں کی تعبیر بیان کرتے ہیں اور درست نہیں نکلتی ہے۔ تعبیر بیان کرنے والا ان باتوں سے غافل نہ رہے اور سائل سے پوچھ لے۔ پھر تعبیر بیان کرے۔ ناکہ بیان کی ہوئی بات راست اور درست رہے اور خواب کی درستی کی علامتیں یہی ہیں جو بیان ہو چکی ہیں۔ ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ انسان بہت سے خواب دیکھتا ہے چونکہ وہ ان کے لائق نہیں ہوتا ہے۔ لہذا ان کی تاویل اس کے رشتہ داروں بھائی یا باپ یا فرزند پر لوٹ آتی ہے اور بسا اوقات خواب کی تاویل اس کی موت پر تاثیر کرتی ہے اور ہم اس بارے میں حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالی عنہ بن ابو جہل کی بابت تحریر کر چکے ہیں کہ باپ پر خواب دیکھا اور اس کی تاویل بیٹے پر ظاہر ہوئی۔ جیسے نابالغ بچے کے خواب کی تاویل اس کے باپ پر واقع ہوتی ہے۔