D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دوسری فصل - حضرت جابر مغربی

Topic: دوسری فصل

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عجائبات میں سے ایک یہ ہے کہ خواب میں ایک جھوٹ چیز نظر آتی ہے اور اس کی تاویل اس کے فرزند یا برادر پر واقع ہوتی ہے۔ چنانچہ آنحضرت نے خواب میں دیکھا کہ ابو جہل مسلمان ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد حضرت عکرمہ ، ابو جہل کے فرزند اسلام لائے۔ ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ اسد امیر اسلام لایا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد حضرت عباس رضی اللہ عنہ اسد کے فرزند اسلام لائے۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ بچے کی خواب کی تاویل ماں پر پڑتی ہے اور غلام کے خواب کی تاویل آقا پر پڑتی ہے۔ ایسے عجائبات خواب میں بہت ہوتے ہیں۔ اگر سب کو بیان کیا جائے تو کتاب دراز ہو گی۔