D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دوسری فصل - حضرت جعفر صادق

Topic: دوسری فصل

حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اصل خواب تین قسم پر ہیں۔ ایک کو حکم دوسرے کو متشابہ تیسرے کو اضغاث و اعلام کہتے ہیں اور اضغاث و احلام یعنی پریشان خواب چار گروہ دیکھتے ہیں۔ اول گروہ کہ جس کی طبیعت فساد کی طرف مائل ہے۔ دوم گروہ جو شراب خور ہے۔ سوم گروہ جو خلط سودا پیدا کرنے والی غذا کھاتا ہے۔ جیسے بینگن ، مسور ، نمک ملا ہوا گوشت اور جو چیزیں ان کے مشابہ ہیں۔ چہارم گروہ نابالغ بچے ایسے خواب دیکھتے ہیں۔۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ خواب دو قسم پر ہیں۔ ایک خواب حکم، یعنی فیصلہ کن جو درست ہوتا ہے۔ دوسرے اضغاث و احلام جو پریشان اور پراگندہ خواب ہوتے ہیں۔ اضغاث گھاس کے جنگلوں کو کہتے ہیں۔ یعنی گھاس کی طرح سبزہ زاروں میں تفرق ہیں اور خواب پریشاں بھی تین قسم پر ہیں۔ بعض طبیعت اور خواہش کے غلبے اور بعض شیطان کی نمائش سے اور بعض نفس کی اپنی باتوں سے اور یہ تینوں قسمیں درست نہیں ہوتی ہیں۔