دوسری فصل - حضرت دانیال
Topic: دوسری فصل
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب اصل میں دو چیزیں ہیں۔ ایک حقیقت حال پر آگاہ کرنے والی ہے۔ دوسری سرانجام کار سے اطلاع دینے والی ہے اور ان دو کی چار قسمیں ہیں۔ ایک خواب امر کرنے والی ہے اور دوسری خواب منع کرنے والی ہے۔ تیسری خواب ڈرانے والی ہے۔ چوتھی خواب خوشخبری دینے والی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : الرويا للتَهُ أَقْسَامِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى وَ يَشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ فِي حَيَاتِهِمْ یعنی خواب تین قسم کے ہیں اللہ تعالے کی طرف سے جو ایمان والوں کے لیے بشارت ہیں۔ دوسری قسم مِنَ الشَّيْطَانِ الَّذِينَ آمَنُوا - ایمان والوں کے لئے شیطان کی طرف سے۔ تیسری قسم اضغاث و احلام پریشان کن خیالات ہیں۔ یعنی خواب کی تین قسمیں ہیں۔ ایک حق تعالے کی طرف سے جو اہل ایمان کے لئے دنیا کی زندگی میں بشارت ہیں۔ دوسری قسم کے خواب وہ ہیں جو لوگوں کو غم میں ڈالتے ہیں۔ تیسری قسم کے خواب پریشان ہیں۔