D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

لوید (تھال) - General

Topic: لوید (تھال)

لوید - تانبے کا تھال خواب میں گھر کا خدمت گار ہے۔ جس کی اصل عیسائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں نیا اور بڑا تھال ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت ہو گا۔ اور اگر پرانا میلا اور چھوٹا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ تھال گر کر ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ خادم مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے تھال میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا اور اگر صاف پانی سے پر دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ خدمت گار سے اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر تھال کھانے کی چیزوں سے پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ان چیزوں کو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خدمتکار سے خیر اور منفعت حاصل ہو گی۔