لوزینه (بادام والی چیز) - حضرت جابر مغربی
Topic: لوزینه (بادام والی چیز)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوزینہ کھانا مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لوزینہ کھایا ہے یا خریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال اور نعمت حلال پائے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو لوزینہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوزینہ اس سے ضائع ہوا ہے یا چوری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے مال کا نقصان ہو گا۔