D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

لك - حضرت ابن سیرین

Topic: لك

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس لک ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینہ سے اس کو نفع حاصل ہو گا۔ اگر دیکھے کہ لک کو آگ پر رکھا ہے اور دھواں نکلتا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام و نام نیکی کے ساتھ ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لک کھلایا ہے تو غمناک ہونے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کو لک لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ دانا اور پارسا مخصوں میں صلح کرائے گا۔