D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

لرزیدن (کانپنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: لرزیدن (کانپنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ آسمان کا نپتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ فساد اور ظلم بہت ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور چاند کانپتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو رنج اور ضرر پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے کا نچتے ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے مقربوں میں پریشانی ظاہر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کانپتی ہے تو فتنہ اور آفت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کانپتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو نقصان پہنچے گا۔