D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گوہر (موتی) - حضرت ابن سیرین

Topic: گوہر (موتی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موتی کا دیکھنا خوبصورت دولت مند عورت کو دیکھنا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس موتی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے موتی ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ موتی بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے شغل میں مشغول ہو گا اور دلالی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بعض موتیوں میں سوراخ ہیں اور بعض کی بابت علم نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری اور بیوہ عورتوں کی دلالی کرے گا۔