کودک (بچہ) - حضرت ابن سیرین
Topic: کودک (بچہ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کے آگے بھنا ہوا بچہ رکھا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بہت خیر پائے گا اور وہ بچہ بڑے مرتبہ کو پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوبصورت لڑکا تاویل میں فرشتہ ہے اور بدصورت لڑکا منفعت ہے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ وہ شیر خوار ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود سے رکے گا اور اگر مرد دیکھے کہ کسی بچہ کو دودھ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ جننے کے وقت سلامت رہے گا۔