گوشواره (جھمکے) - حضرت ابن سیرین
Topic: گوشواره (جھمکے)
گوشواره - جھمکا۔ کان کا زیور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی آرائش اور زیبائش پہلے سے زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں بہت بیش قیمت مروارید لٹکے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ علم اور قرآن مجید سیکھے گا اور دانا اور عالم ہو گا۔ اور اگر ایک کان میں مروارید دیکھے اور دوسرے میں نہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب علم اور قرآن مجید سیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کانوں میں دو بالیاں رکھتی ہے ایک سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔