گوساله (بچھڑا) - حضرت ابن سیرین
Topic: گوساله (بچھڑا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بچھڑا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر بچھڑی ہے تو لڑکی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کو گھر میں لے گیا ہے اور اس پر ہاتھ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بچھڑا اس کے گھر میں آمدو رفت کرتا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جنگلی بچھڑا پکڑا ہے تو فرزند پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بچھڑے کی پشت پر سوار ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کو ملے گا اور اس سے مرتبہ پائے گا۔