گوئے زمین (گڑھا) - حضرت ابن سیرین
Topic: گوئے زمین (گڑھا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمین کا گڑھا مال ہے جس کو مکر اور حیلے سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گڑھے میں چھپا ہے اور اس میں سے نکل نہیں سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ کمر اور حیلے سے کسی کام میں پڑے گا اور اس سے مشکل کے ساتھ نکلے گا اور جس قدر گڑھا گہرا ہو گا کام زیادہ سخت ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گڑھا سردا بے جیسا ہے۔ دلیل ہے کہ چور اس سے کچھ لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گڑھا یا کنواں کھودا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے لئے مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے پانی نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ مکر اور حیلہ سے کچھ حاصل کرے گا اور زندگی بسر کرے گا۔ اور اگر جو اس کے خلاف دیکھے تو کسی دوسرے پر تاویل ہو گی۔۔