کو زبویا (جوزبوا) - حضرت ابن سیرین
Topic: کو زبویا (جوزبوا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کو زیویا دین کی صلاح اور علم شرح کا جاننا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کو زیویا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب مصلحت دین کی راہ اختیار کرے گا اور شریعت سیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کو زیویا بہت ہے۔ کھاتا ہے اور لوگوں کو دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور حکمت میں یگانہ ہو گا اور اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کو زبویا ہے اور اس میں سے کسی کو نہیں دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے علم سے نہ اس کو اور نہ دوسروں کو نفع ہو گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ کو زیویا کا کھانا علم نجوم پر دلیل ہے۔