کو زہندی - حضرت ابن سیرین
Topic: کو زہندی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کو ز ہندی دیا ہے۔ دلیل ہے کہ منجم اور تال ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کو زہندی کو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کی بات کو سچ جانے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کوز ہندی خواب میں کمینہ مرد یا ہندی کنیز ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کو ز ہندی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اہل نجوم کی باتوں کو سچ جانے گا اور ان پر اعتقاد رکھے گا۔