گورستان (قبرستان) - حضرت جابر مغربی
Topic: گورستان (قبرستان)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر مالدار دیکھے کہ قبروں میں گیا ہے اور ان کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ درویش ہو گا اور لوگوں سے بھیک مانگے گا۔ کیونکہ گورستان ناداروں کی جگہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم گورستان میں ہے اور مردے قبروں سے اٹھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ بلا اور محنت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ قبریں کھلی ہیں بعض مردہ ہیں اور بعض زندہ ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں محنت اور تنگی ظاہر ہو گی۔