D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گورستان (قبرستان) - حضرت ابن سیرین

Topic: گورستان (قبرستان)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گورستان کا دیکھنا جاہلوں کی صحبت ہے کہ ان کا دین اور دنیا خراب ہے اور غم و پشیمانی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہل قبور کی زیارت کی ہے۔ دلیل ہے کہ قیدیوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ قبرستان پر بارش برسی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل قبور پر رحمت حق ہو گی۔