D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گور (قبر) - حضرت دانیال

Topic: گور (قبر)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ قبر کی تاویل قید خانہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنے لئے قبر کھودی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال تنگ ہوں گے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ قبر کی جگہ پر اپنے لئے مکان بنائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لوگوں نے قبر میں رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے احوال میں مشکلات پیش آئیں گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : ثُمَّ أَمَانَهُ كَالْبُرَهُ ثُمَّ إِذَا شَاءَ انْشَرَهُ (پھر اس کو مارا اور اسے قبر میں رکھا۔ پھر جب چاہے گا تو اس کو زندہ کھڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر میں رکھا ہے اور مٹی اس کے سر پر ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین کا نقصان ہو گا اور دنیا سے بغیر توبہ کے جائے گا۔