D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

گودایها (شیری) - حضرت ابن سیرین

Topic: گودایها (شیری)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب رسوں سے زیادہ بہتر رس کھجور کا ہے۔ اس کے بعد بادام کا اور پھر روٹی کا ہے اور اس کے بعد سب سے کم فائدہ خشخاش کا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھجور کا گودا کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بخیل سے مال حاصل کرے گا اور اگر شیرہ خشخاش کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ لیکن اس کا فائدہ کمتر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی کا شیرہ پیا ہے۔ دلیل ہے اسی قدر مال پارسا شخص سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مذکورہ سب شیرے موجود ہیں اور ان میں سے کچھ کھایا ہے۔ تو گذشتہ بیان کردہ چیزیں اس کو حاصل ہوں گی۔