D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کنیزک (لونڈی) - حضرت ابن سیرین

Topic: کنیزک (لونڈی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنیز خیر اور نیکی ہے جس قدر کہ اس کا جمال ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوبصورت فربہ کنیز ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو پوشیدہ طور پر کوئی چیز پہنچے گی اور اس سے متفکر ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنیز مال ہے۔ اگر دیکھے کہ کنیز اس نے خریدی ہے تو خیر و نیکی پر دلیل ہے۔ اور اگر فروخت کی ہے اور اس کے دام لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خریدی ہے تو شاد و خرم ہو گا اور مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنیز برہنہ ہے۔ دلیل ہے کہ نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خوبصورت کنیز بندھی ہوئی ہے اور اپنے گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی شادی اور منفعت حاصل ہو گی۔ کهربا (ایک قسم کا گوند ہے)