. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ تماشے کے لئے ہاتھی پر بیٹھا ہے اور وہ ہاتھی اس پر قادر ہے تو دلیل ہے کہ عجمی عورت سے نکاح کرے گا اور اس کے بس میں ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف ہاتھی کو دیکھے تو وہ خود عورت پر قادر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی پر ہتھیار لگے ہیں اور اس کو شہر شہر لئے پھرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کی سلطنت پر کسی اور سلطنت کا بادشاہ حملہ کرے گا۔ یہاں تک کہ اس کو ہلاک کرے گا۔