کنشت (مندر) - حضرت ابن سیرین
Topic: کنشت (مندر)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ مندر میں بیٹھا ہے اور قبلہ کی طرف نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ آخر کار توبہ کر کے حق تعالی کی طرف رجوع کرے گا اور دین میں قوی ہو گا۔ کیونکہ مندر عبادت کی جگہ ہے۔ اور اگر یہودیوں کے قبلہ کی طرف نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ یہودیوں سے محبت رکھتا ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے آپ کو مندر میں دیکھے تو دلیل ہے کہ بے دین لوگوں کی گفتار میں کام کرے گا۔