گندم (گیہوں) - حضرت ابن سیرین
Topic: گندم (گیہوں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گیہوں مال حلال ہے جو لوگوں کو تکلیف سے ملا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گیسوں کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ صالح اور دیندار ہو گا۔ اور اگر پکا کر کھائی ہے تو غمگین ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا منہ پیٹ تک خشک گیہوں سے پر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گیہوں کے خوشے کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط اور تنگی ظاہر ہو گی۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : سَبْعَ سُنْبُلَاتٍ خُضْر و آخَرَ مَا بَسَاتٍ ( سات بالیں سبز اور دوسری خشک) اور اگر دیکھے کہ گیہوں ہوتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس ملک میں غلہ کا نرخ ارزاں کرے گا۔