کمند - حضرت ابن سیرین
Topic: کمند
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کمند ڈالا ہے اور کسی مرد کو پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کمند کے اندازے پر کسی بزرگ سے مدد چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کمند رہی کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی ایماندار شخص سے مدد چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمند خنزیر کے بالوں کا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کافر شخص سے مدد مانگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کمند ڈالا ہے اور کسی مرد کی گردن میں پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمزور شخص سے مدد چاہے گا۔