D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کلیسا (گرجا) - حضرت ابن سیرین

Topic: کلیسا (گرجا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کلیسا میں گیا ہے اور اس میں قبلے کی طرف نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ گناہ سے توبہ کرے گا اور دین میں قوی ہو گا۔ کیونکہ کلیسا عبادت کی جگہ ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کلیسا میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی رغبت بت پرستوں کی طرف ہو گی۔ خاص کر اگر ان کے قبلے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھے۔