D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کلید (چابی کنجی) - حضرت ابن سیرین

Topic: کلید (چابی کنجی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی کا رکشائندہ مرد ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھئے که چابی تھما کرتالا کھولا ہے اور دروازہ کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گے اور دشمن پر فتح پائیگا اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سی کنجیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : کہ مقَالِیدُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ (اس کے پاس آسمان اور زمین کی چابیاں ہیں)۔ حضرت ابراہیم کسانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی خیر کے دروازے کی کشائش اور شر کے دروازے کی بندش ہے۔