گلو (گلا) - حضرت ابن سیرین
Topic: گلو (گلا)
> حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا گلا سلامت ہے اور کچھ دکھ اس کو نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ امانت اور قرض ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ریج اور آفت اس کے گلے میں ظاہر ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر اپنے گلے کو فراخ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی۔ اور گلا تنگ دیکھنا اس کے خلاف ہے۔ اور اگر اپنا گلا درست اور قومی دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانتوں کو اچھی طرح نگاہ میں رکھے گا۔