کلاه (ٹوپی) - حضرت ابن سیرین
Topic: کلاه (ٹوپی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر ترکوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ سختی سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر آتش پرستوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی عزت پائے گا۔ لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔ اور اگر اپنے سر پر بادشاہ کا تاج دیکھے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر عنابی ٹوپی ہے تو خوش رہے گا اور منفعت پائے گا اور اگر اس کے سر پر رومی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر حاصل کرے گا۔ اور اگر ٹوپی پر پگڑی رکھی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کو لوگوں سے چھپانا چاہے گا۔ اور اگر ریشم کی ٹوپی رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا۔ اور اگر اس کے سر پر زریں ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے نفع پائے گا۔ اور اگر مروارید کی دیکھے۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں عزیز ہو گا اور مرد دیندار اور غازی سے محبت رکھے گا۔ اور اگر ٹوپی لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت، مرتبہ اور قوت بائے گا۔ اور اگر ٹوپی لکڑی کی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے آپ کو لوگوں میں خوار معلوم کرے گا اور جھوٹ اور بے ہودہ