کلاغ (پہاڑی کوا) - حضرت ابن سیرین
Topic: کلاغ (پہاڑی کوا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوا بد عہد اور بدکار شخص ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کو اپکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے جھوٹے حیلے کے ساتھ عظیمت حاصل کرے گا۔ اگر دیکھے کہ کواکسی درخت کی شاخ پر بیٹھا ہوتا ہے۔ اس کے وبال پر دلیل ہے۔ اور اگر دو کوے دیکھے تو رنج اور مشقت پر دلیل ہے۔ اور خواب میں پہاڑی کوے کو دیکھنے میں بھلائی نہیں ہے۔