جوتے - حضرت ابن سیرین
Topic: جوتے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوتا عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے نیا جوتا پاؤں میں پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوسرے کا جو تا پاؤں میں پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ بیوہ عورت کرے گا۔ اور اگر سیاہ جوتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت لڑائی ہو گی۔ اور اگر سرخ ہے تو عورت خوش اور عیش پسند ہو گی۔ اور اگر زرد ہے تو عورت بیمار ہوگی اور اگر سفید ہے تو عورت خوبصورت ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر گائے کے چمڑے کی جوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اصیل عورت کریگا اور اگر بکری کے چڑے کی ہے۔ دلیل ہے کہ عربی عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جوتی اس کے پاؤں سے گری ہے اور ضائع ہوئی ہے تو غم و اندوہ اور بے حرمتی پر دلیل ہے۔ اور اگر جوتا اس کے پاؤں میں تنگ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت تباہ کار ہو گی اور خواب میں پرانے جوتے کا دیکھنانے سے بہتر ہے۔