D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کعبہ شریف - حضرت جابر مغربی

Topic: کعبہ شریف

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ نے اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ دیکھے کہ کعبہ : ہے کہ کعبہ میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ سے بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کعبہ گرا ۔ ہ گرا ہے یا جلا ہے۔ دلیل ہے کہ خلیفہ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبے میں سے میں سے کوئی چیز لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ سے فائدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ خلفاء سے اس کا کام عمدہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کعبے کا اصل ایمان اور مسلمانی ہے۔ اور اگر اپنے آپ کو کعبے میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی طرف سے شرارت سے امن میں رہے گا اور اس کی دعا قبول ہو گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَمَنْ دَفَلَہ كَانَ امنا" (اور جو شخص اس میں داخل ہو گا امن میں ہو گا)۔ اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کی طرف رخ کر کے بوسہ دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنحضرت کی مبارک زیارت کر رہا ہے یا مقام ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور سلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگر اپنے آپ کعبہ کی چھت پر دیکھے تو بدمذہب ہونے پر دلیل ہے۔