D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کعبہ شریف - حضرت ابن سیرین

Topic: کعبہ شریف

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ شریف کا دیکھنا خلیفہ کو دیکھنا ہے اور جس قبلہ کا کعبہ ہے جو زیادتی اور نقصان کہ کعبے میں دیکھے گا خلیفہ ہو گی۔ اگر دیکھے کہ اس نے کعبے کا طواف کیا ہے تو اس کے دین کی صلاح پر دلیل ہے اور خلیفہ راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے احرام باندھا ہوا ہے اور رخ کعبے کی طرف ہے۔ اس کی صلاحیت کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا مکان کعبہ ہو گیا ہے اور لوگ زیارت کو آتے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت کی حفاظت کرے گا اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔