D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کشمش - حضرت ابن سیرین

Topic: کشمش

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کشمش مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کشمش ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے اور اس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیرو منفعت اس شخص کو پہنچائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کشمش سے پانی جدا کیا ہے اور پیا ہے۔ اگر عالم ہے تو علم اور زیادہ ہو گا اور اگر سوداگر ہے تو مال زیادہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کشمش کا ڈھیر ہے۔ اگر عالم ہے تو اس کے مال زیادہ ہونے پر دلیل ہے۔ اور اگر اہل حرفہ سے ہے تو اس کو پورا مال کسب سے حاصل ہو گا۔