انتظام - حضرت ابن سیرین
Topic: انتظام
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کمان سے تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق اور باطل بات کہے گا تیر کی راستی اور کجروی کے مطابق۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے لئے کمان بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عجم کے بادشاہ سے شرف اور بزرگی حاصل ہو گی یا عجمی عورت سے شادی کرے گا اور اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان سے تیر اندازی نہیں کر سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا اس عورت سے فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کمان فروخت کی ہے یا کسی کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے شرف اور بزرگی کا نقصان ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ کمان کی تاویل درازی عمر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ کمان ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان تانی ہے۔ دلیل ہے کہ پائیدار عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی کمان سخت تھی اور کھینچنے کے وقت نرم ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا اور اس کا کام آسانی سے ہو گا۔ اور اگر سفر کرے گا تو مبارک ہو گا اور مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان نرم تھی اور کھینچتے وقت سخت ہو گئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے اپنے لئے کمان بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ کامیاب ہو گا۔ اور اگر دیکھے بنائے کہ کمان بیچی ہے اور اس کی قیمت کے درم اور دینار لئے ہیں۔ دلیل ۔ ہے اور اس قیمت درم اور دیار کہتے ہیں۔ ہے کہ دلیل ہے کہ دنیا کو دین پر پسند کرے گا۔ اور اگر کمان کی قیمت روپے کے سوا کچھ اور لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کمان بخشش میں ملی ہے۔ دلیل ہے کہ جلدی عورت کریگا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان خمیدہ کچھی ہوئی اس کو کسی نے دی ہے اور اس نے نہیں کھینچی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کماندان میں کمان کو رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے رحلت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی کمانیں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے دوست ہوں گے جو مصیبت کے وقت اس کی مدد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پاکیزہ اور عمدہ کمان ہے۔ دلیل ہے کہ نیک کام خیرات اور حسنات کرے گا اور حج ادا کرنے گا اور حق تعالیٰ کے نزدیک ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے : فَكَانَ قَابَ قَوْسَینِ أَوْ اننی (پس دو کمانوں کی مشت بلکہ اس سے بھی قریب ہوا)۔