D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

انتظام - حضرت دانیال

Topic: انتظام

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کمان کو بغیر تیر کے کھینچتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور فائدے کے ساتھ واپس آئے گا۔ اور اگر کمان کھینچتے وقت چلہ ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر تمام نہ ہو گا۔ اور ممکن ہے کہ اسکو راہ میں ضرر و نقصان پہنچے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے کمان دی ہے۔ دلیل ہے کہ اسکے فرزند یا بھائی ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کمان ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی سے گرے گا یا اس کے مال سے کچھ ضائع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان سے تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا خط ملے گا۔